10 جنوری، 2025، 2:40 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85716040
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران نے لبنان کے نئے صدر کو مبارکباد دی ہے

تہران- ارنا- صدر مملکت نے اپنے ایک پیغام میں لبنان کے نئے صدر کو ایوان نمائندگان کی اکثریت سے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں مزید فروغ کے لیے تیار ہے۔

 صدر مسعود پزشکیان نے جنرل جوزف عون کے نام ایک پیغام میں انہیں اراکین پارلمینٹ کے اکثریت ووٹوں سے لبنان کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ انتخاب، جو کہ ایک معاہدے کے نتیجے میں ہوا ہے ، اس ملک میں سیاسی استحکام، اقتصادی ترقی اور پیشرفت میں اضافہ اور لبنان کے  عزیز عوام کے لیے امن وسلامتی کا باعث بنے گا۔

 انہوں نے کہا: "بلا شبہ پائیداری و اتحاد کی مضبوطی سے لبنان کے کے علاقوں پر صیہونی حکومت کی طمع  پر مبنی سازشیں ناکام ہوں گی۔

جنرل جوزف عون جمعرات نو جنوری  کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں 99 ووٹوں کے ساتھ لبنان کے صدر منتخب ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .